Skip to content

ایک دیوانہ تھا وہ بھی نہ رہا کہتے ہیں

نواب زادہ نصر اللہ خان ناصرؔ

تحت اللفظ

غزل

کتنے بے درد ہیں صرصر کو صبا کہتے ہیں
کیسے ظالم ہیں کہ ظلمت کو ضیا کہتے ہیں

جبر کو میرے گناہوں کی سزا کہتے ہیں
میری مجبوری کو تسلیم و رضا کہتے ہیں

غم نہیں گر لبِ اظہار پہ پابندی ہے
خامشی کو بھی تو اک طرزِ نوا کہتے ہیں

کشتگانِ ستم و جور کو بھی دیکھ تو لیں
اہلِ دانش جو جفاؤں کو وفا کہتے ہیں

کل بھی حق بات جو کہنی تھی سرِ دار کہی
آج بھی پیشِ بتاں نامِ خدا کہتے ہیں

یوں تو محفل سے تری اٹھ گئے سب دل والے
ایک دیوانہ تھا وہ بھی نہ رہا کہتے ہیں

یہ مسیحائی بھی کیا خوب مسیحائی ہے
چارہ گر موت کو تکمیلِ شفا کہتے ہیں

بزمِ زنداں میں ہوا شورِ سلاسل برپا
دہر والے اسے پایل کی صدا کہتے ہیں

آندھیاں میرے نشیمن کو اڑانے اٹھیں
میرے گھر آئے گا طوفانِ بلا کہتے ہیں

ان کے ہاتھوں پہ اگر خون کے چھینٹے دیکھیں
مصلحت کیش اسے رنگِ حنا کہتے ہیں

میری فریاد کو اس عہدِ ہوس میں ناصرؔ
ایک مجذوب کی بے وقت صدا کہتے ہیں

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشتم سا کیا ہوگا جہاں میں کوئی مجھ سا بھی نہیں
اگلی پیشکشمنہ پھیر کر ادھر کو ادھر کو بڑھا کے ہاتھNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

دوزخ میں ڈال دیجیے دیجے مگر شراب

دوزخ میں ڈال دیجیے دیجے مگر شراب

میر مہدی مجروحؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

روز خوں ہوتے ہیں دو چار ترے کوچے میں

نواب مصطفیٰ خاں شیفتہؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
گل کے ہونے کی توقع پہ جیے بیٹھی ہے

گل کے ہونے کی توقع پہ جیے بیٹھی ہے

ماہ لقا بائی چنداؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
آدمی نامہ

آدمی نامہ

نظیرؔ اکبر آبادی
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
مری داستانِ الم تو سن کوئی زلزلہ نہیں آئے گا

مری داستانِ الم تو سن کوئی زلزلہ نہیں آئے گا

بیدلؔ حیدری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔