Skip to content

اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

مرزا غالبؔ

تحت اللفظ

غزل

حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچھا ہے
اس سے میرا مہِ خورشید جمال اچھا ہے

بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہ
جی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہے

اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا
ساغرِ جم سے مرا جام سفال اچھا ہے

بے طلب دیں تو مزہ اس میں سوا ملتا ہے
وہ گدا جس کو نہ ہو خوئے سوال اچھا ہے

ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے

دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

ہم سخن تیشے نے فرہاد کو شیریں سے کیا
جس طرح کا کہ کسی میں ہو کمال اچھا ہے

قطرہ دریا میں جو مل جائے تو دریا ہو جائے
کام اچھا ہے وہ جس کا کہ مآل اچھا ہے

خضر سلطاں کو رکھے خالقِ اکبر سرسبز
شاہ کے باغ میں یہ تازہ نہال اچھا ہے

ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے بہلانے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشسو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی
اگلی پیشکشہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

ابلیس کا اعتراف

ابلیس کا اعتراف

طالبؔ خوندمیری
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے

اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے

شیخ ابراہیم ذوقؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے اندازِ بیاں اور

کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے اندازِ بیاں اور

مرزا غالبؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
مری زیست پر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

مری زیست پر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

پیر نصیر الدین نصیرؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہائے میں کیا کروں کہاں جاؤں

ہائے میں کیا کروں کہاں جاؤں

شیخ امام بخش ناسخؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔