Skip to content

ایسے معشوق پہ جی جان بھی صدقے کیجے

غلام ہمدانی مصحفیؔ

تحت اللفظ

غزل

دیں تو کیا چیز ہے ایمان بھی صدقے کیجے
ایسے معشوق پہ جی جان بھی صدقے کیجے

اب کے گر فصلِ گل آوے تو گلوں کے اوپر
پھاڑ کر اپنا گریبان بھی صدقے کیجے

گل فروش اس کی تمنا میں یہی کہتے ہیں سب
ادھر آ جائے تو دکان بھی صدقے کیجے

گرچہ انسان میں ہوتا ہے عجب حسن و نمک
اے پری تجھ پہ تو انسان بھی صدقے کیجے

فصلِ گل کہتی ہے اے مصحفیؔ داغوں پہ ترے
گل تو کیا لالۂ نعمان بھی صدقے کیجے

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
اگلی پیشکشاب جگر تھام کے بیٹھو مری باری آئیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

لہجہ - اردو گاہ - ربط

مرے ہمدم مرے دوست

فیض احمد فیضؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
دام میں ہم کو لاتے ہو تم دل اٹکا ہے اور کہیں

دام میں ہم کو لاتے ہو تم دل اٹکا ہے اور کہیں

قلندر بخش جرأتؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

ان کی طرف سے ترکِ ملاقات ہو گئی

قمرؔ جلالوی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں

احمد فرازؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں

حیرتؔ الٰہ آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔