Skip to content

پہلے شرما کے مار ڈالا

بیدمؔ شاہ وارثی

تحت اللفظ

غزل

پہلے شرما کے مار ڈالا
پھر سامنے آ کے مار ڈالا

ساقی نہ پلائی تو نے آخر
ترسا ترسا کے مار ڈالا

عیسیٰ تھے تو مرنے ہی نہ دیتے
تم نے تو جلا کے مار ڈالا

بیمارِ الم کو تو نے ناصح
سمجھا سمجھا کے مار ڈالا

خنجر کیسا فقط ادا سے
تڑپا تڑپا کے مار ڈالا

یادِ گیسو نے ہجر کی شب
الجھا الجھا کے مار ڈالا

فرقت میں ترے غم و الم نے
تنہا مجھے پا کے مار ڈالا

خنجر نہ ملا تو اس نے بیدمؔ
آنکھیں دکھلا کے مار ڈالا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشمدتوں اپنے بدن سے تری خوشبو آئی
اگلی پیشکشچلی آخر جلا کر گل کے ہاتھوں آشیاں اپناNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

فراقؔ گورکھپوری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہم کو جنوں کیا سکھلاتے ہو ہم تھے پریشاں تم سے زیادہ

ہم کو جنوں کیا سکھلاتے ہو ہم تھے پریشاں تم سے زیادہ

مجروحؔ سلطان پوری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
دردِ دل پاسِ وفا جذبۂ ایماں ہونا

دردِ دل پاسِ وفا جذبۂ ایماں ہونا

پنڈت برج نرائن چکبستؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو

رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو

شیخ ابراہیم ذوقؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
اس قدر اس کی مدارات ہے ویرانے میں

اس قدر اس کی مدارات ہے ویرانے میں

خارؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔