Skip to content

بہار آئی وحشی پریشاں کریں گے

بہزادؔ لکھنوی

تحت اللفظ

غزل

بہار آئی وحشی پریشاں کریں گے
گریباں گریباں گریباں کریں گے

محبت کی رفعت کا ساماں کریں گے
تصدق دل و دین و ایماں کریں گے

ارے توبہ دشوارئ راہِ الفت
سمجھتے تھے منزل کو آساں کریں گے

کہے جا پپیہے مرا پی کہاں ہے
کہ ہم ضبط تو تا بہ امکاں کریں گے

مرادوں سے آئی ہے فصلِ بہاری
گریباں کو اب ہم گریباں کریں گے

پریشاں کیا ہے ہمیشہ انھوں نے
پریشاں کیا تھا پریشاں کریں گے

مٹا دیں جو بہزادؔ وہ میری ہستی
حقیقت تو یہ ہے کہ احساں کریں گے

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشاثر اس کو ذرا نہیں ہوتا
اگلی پیشکشبت بھی ہاتھوں میں لیے پھرتے ہیں قرآن یہاںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

وہ شاہِ حسن جو بے مثل ہے حسینوں میں

وہ شاہِ حسن جو بے مثل ہے حسینوں میں

مرزا محمد رضا برقؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
حضورِ یار بھی آنسو نکل ہی آتے ہیں

حضورِ یار بھی آنسو نکل ہی آتے ہیں

محمد دین تاثیرؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے اندازِ بیاں اور

کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے اندازِ بیاں اور

مرزا غالبؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
مرے عہد کے حسینو

مرے عہد کے حسینو

ساحرؔ لدھیانوی
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

ہم سنائیں تو کہانی اور ہے

احمد فرازؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔