Skip to content

تیر پر تیر لگاؤ تمھیں ڈر کس کا ہے

امیرؔ مینائی

تحت اللفظ

غزل

تیر پر تیر لگاؤ تمھیں ڈر کس کا ہے
سینہ کس کا ہے مری جان جگر کس کا ہے

خوفِ میزانِ قیامت نہیں مجھ کو اے دوست
تو اگر ہے مرے پلے میں تو ڈر کس کا ہے

کوئی آتا ہے عدم سے تو کوئی جاتا ہے
سخت دونوں میں خدا جانے سفر کس کا ہے

چھپ رہا ہے قفسِ تن میں جو ہر طائرِ دل
آنکھ کھولے ہوئے شاہینِ نظر کس کا ہے

نامِ شاعر نہ سہی شعر کا مضمون ہو خوب
پھل سے مطلب ہمیں کیا کام شجر کس کا ہے

صید کرنے سے جو ہے طائرِ دل کے منکر
اے کماندار ترے تیر میں پر کس کا ہے

میری حیرت کا شبِ وصل یہ باعث ہے امیرؔ
سر بہ زانو ہوں کہ زانو پہ یہ سر کس کا ہے

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشگل کے ہونے کی توقع پہ جیے بیٹھی ہے
اگلی پیشکشآنکھوں کا تھا قصور چھری دل پہ چل گئیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

وہ مجھ کو بھول جاتے ہیں میں ان کو یاد کرتا ہوں

وہ مجھ کو بھول جاتے ہیں میں ان کو یاد کرتا ہوں

ہری چند اخترؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
چھین کر دل لیے جاتے ہو یہ کیا کرتے ہو

چھین کر دل لیے جاتے ہو یہ کیا کرتے ہو

بیخودؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
دستور محبت کا سکھایا نہیں جاتا

دستور محبت کا سکھایا نہیں جاتا

پرنمؔ الہٰ آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

چکلے

ساحرؔ لدھیانوی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
تجھی کو جو یاں جلوہ فرما نہ دیکھا

تجھی کو جو یاں جلوہ فرما نہ دیکھا

خواجہ میر دردؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔