Skip to content

ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں

کیفؔ بھوپالی

تحت اللفظ

غزل

ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں
تہمتیں بدنامیاں رسوائیاں

زندگی شاید اسی کا نام ہے
دوریاں مجبوریاں تنہائیاں

کیا زمانے میں یوں ہی کٹتی ہے رات
کروٹیں بیتابیاں انگڑائیاں

کیا یہی ہوتی ہے شامِ انتظار
آہٹیں گھبراہٹیں پرچھائیاں

ایک رندِ مست کی ٹھوکر میں ہیں
شاہیاں سلطانیاں دارائیاں

ایک پیکر میں سمٹ کر رہ گئیں
خوبیاں زیبائیاں رعنائیاں

رہ گئیں اک طفلِ مکتب کے حضور
حکمتیں آگاہیاں دانائیاں

زخم دل کے پھر ہرے کرنے لگیں
بدلیاں برکھا رتیں پروائیاں

دیدہ و دانستہ ان کے سامنے
لغزشیں ناکامیاں پسپائیاں

میرے دل کی دھڑکنوں میں ڈھل گئیں
چوڑیاں موسیقیاں شہنائیاں

ان سے مل کر اور بھی کچھ بڑھ گئیں
الجھنیں فکریں قیاس آرائیاں

کیفؔ پیدا کر سمندر کی طرح
وسعتیں خاموشیاں گہرائیاں

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشمری داستانِ الم تو سن کوئی زلزلہ نہیں آئے گا
اگلی پیشکشکچھ خواب ہے کچھ اصل ہے کچھ طرزِ ادا ہےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

جب ترا حکم ملا ترک محبت کر دی

جب ترا حکم ملا ترک محبت کر دی

احمد ندیمؔ قاسمی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
قسمت کی خوبی دیکھیے ٹوٹی کہاں کمند

قسمت کی خوبی دیکھیے ٹوٹی کہاں کمند

قائمؔ چاند پوری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کنجِ باغ میں

کنجِ باغ میں

راجا مہدی علی خاں
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

رقص

ن م راشدؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا

لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا

ساغرؔ صدیقی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔