مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

مشاعروں کا حال

مظہر الحق

تحت اللفظ

نظم

ہے ہمارے مشاعروں کا یہ حال
جس کی اب نقل کرتے ہیں نقال

روشِ اہلِ فن پہ ہنستے ہیں
رنگِ بزمِ سخن پہ ہنستے ہیں

کیا زمانے میں غدر ہے توبہ
شاعری کی یہ قدر ہے توبہ

گو کہ پاسِ ادب نہیں کرتے
ہجو کچھ بےسبب نہیں کرتے

چلتے ہیں شاعرانِ خوش تقریر
اپنے ہمراہ لے کے جمِ غفیر

کب سخن ور اکیلے جاتے ہیں
قدر دانوں کو لے کے آتے ہیں

جاتے ہیں معرکوں میں فوج سمیت
ساتھ ہوتے ہیں بےشمار پھندیت

جن کے ہمراہ یہ ہجوم نہ ہو
کبھی ان کی غزل کی دھوم نہ ہو

اک ادھر واہ واہ کرتا ہے
اک ادھر آہ آہ کرتا ہے

واہ کیا طرزِ در فشانی ہے
واہ کیا وضعِ خوش بیانی ہے

کوئی کہتا ہے واہ کیا کہنا
فی الحقیقت ہے یہ نیا کہنا

اس سے بہتر کہے گا کیا کوئی
کب ہے استاد آپ سا کوئی

اس زمانے میں آپ یکتا ہیں
واقعی فخرِ میرؔ و مرزاؔ ہیں

کب میسر تھا ان کو حسنِ کلام
کچھ نہ تھے وہ فقط ہے نام ہی نام

ان کے دیواں میں کب یہ نشتر ہیں
بخدا آپ ان سے بہتر ہیں

ان سے واللہ آپ اچھے ہیں
ثم باللہ آپ اچھے ہیں

کہیں بڑھ کر ہے آپ کا انداز
نکتہ سنجی ہے یا کہ ہے اعجاز

آپ قدرت نمائے معنیٰ ہیں
فی الحقیقت خدائے معنیٰ ہیں

آپ کے آگے کون منہ کھولے
کس کا مقدور ہے جو کچھ بولے

ہے یہ انداز آپ کا حصہ
ہے یہ اعجاز آپ کا حصہ

دل میں ہم خوب کر چکے ہیں غور
آپ ہی آپ ہیں نہیں کچھ اور

آپ ایسے ہیں آپ ویسے ہیں
ہم سمجھتے ہیں آپ جیسے ہیں

آپ کیا قدر اپنی پہچانیں
پوچھیے ہم سے آپ کیا جانیں

آپ کا کام ہے ہوا بندی
آپ پر ختم ہے ادا بندی

ایسے شاعر ہوئے تھے کب پیدا
نہ ہوئے تھے نہ ہوں گے اب پیدا

الغرض بےتکی اڑاتے ہیں
بچھے جاتے ہیں لوٹے جاتے ہیں

ان کی تعریف ہے وہ لاطائل
جس سے دکھتا ہے دوسروں کا دل

منہ سے وہ شعر ادھر نکالتے ہیں
یہ ادھر ٹوپیاں اچھالتے ہیں

جن کی تعریف کا یہ تھا مذکور
اپنے دل میں بہت ہی ہیں مسرور

اگر اس میں کسی کو غصہ آئے
کچھ تعجب نہیں کہ لٹھ چل جائے

نہیں یہ بات کچھ تعجب کی
بلکہ اکثر ہوا ہے ایسا بھی

پڑھتے ہیں لفظ لفظ رک رک کے
ہو رہے ہیں سلام جھک جھک کے

گو بظاہر ہے انکسار بہت
دل میں ہے جوشِ افتخار بہت

کس قدر تنتے ہیں بررتے ہیں
خود بھی تعریف اپنی کرتے ہیں

ہوتی ہے لفظ لفظ کی تشریح
ہوتی ہے بات بات کی تصریح

کیوں نہ ہوں اپنی مدح کے شائق
جانتے ہیں کہ ہم ہیں اس لائق

کس قدر دور ہیں معاذ اللہ
کیسے مغرور ہیں معاذ اللہ

نکتہ فہم ایسے نکتہ داں ایسے
شاعر ایسے ہیں قدر داں ایسے

جھوٹی تعریف کی حقیقت کیا
جب حقیقت نہ ہو تو لذت کیا

اس میں کیا حظ ہے یہ مزا کیا ہے
کوئی پوچھے انھیں ہوا کیا ہے

گو کہ میری مذمتیں ہوں گی
میں سمجھتا ہوں جو گتیں ہوں گی

صاف گوئی کی داد پاؤں گا
میں بھی اپنی مراد پاؤں گا

کیا غرض ہے جو میں کسی سے ڈروں
بات سچی ہے کیوں نہ کہہ گزروں

مجھ کو بھاتی نہیں لگی لپٹی
بلکہ آتی نہیں لگی لپٹی

طرزِ اہلِ سخن سے ناخوش ہوں
روشِ اہلِ فن سے ناخوش ہوں

شاعری ہے اگر اسی کا نام
دور سے ایسی شاعری کو سلام

 

بحوالہ: امراؤ جان اداؔ از مرزا ہادی رسواؔ

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشانکار نہ اقرار بڑی دیر سے چپ ہیں
اگلی پیشکشاک انجمنِ ناز ہے اللہ کا گھر بھیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

تسکینِ دلِ محزوں نہ ہوئی وہ سعیِ کرم فرما بھی گئے

تسکینِ دلِ محزوں نہ ہوئی وہ سعیِ کرم فرما بھی گئے

اسرار الحق مجازؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
دن کی آہیں نہ گئیں رات کے نالے نہ گئے

دن کی آہیں نہ گئیں رات کے نالے نہ گئے

جلیلؔ مانک پوری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کچھ تجھ کو خبر ہے ہم کیا کیا اے گردشِ دوراں بھول گئے

کچھ تجھ کو خبر ہے ہم کیا کیا اے گردشِ دوراں بھول گئے

اسرار الحق مجازؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں

محمد دین تاثیرؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

قابلؔ اجمیری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔