Skip to content

میرے ہاتھوں سے بڑی چیز خدا نے لے لی

مضطرؔ خیر آبادی

تحت اللفظ

غزل

جان یہ کہہ کے بتِ ہوش ربا نے لے لی
کوئی پوچھے تو یہ کہنا کہ خدا نے لے لی

گلِ مقصود میں اول تو مہک تھی ہی نہیں
اور جو تھی بھی وہ حسرت کی ہوا نے لے لی

سب سے پہلے تو سیاہی مری قسمت کو ملی
جو بچی تھی وہ تری زلفِ دوتا نے لے لی

جان کمبخت محبت میں بچائے نہ بچی
بتِ کافر سے جو چھوٹی تو خدا نے لے لی

دم آخر بتِ بے درد کا دامن چھوٹا
میرے ہاتھوں سے بڑی چیز خدا نے لے لی

چل بسی جان تو اس بات کا غم کیا مضطرؔ
اک امانت تھی خدا کی سو خدا نے لے لی

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشمیں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا
اگلی پیشکشخوشبو کی طرح ساتھ لگا لے گئی ہم کوNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

حیرتوں کے سلسلے سوزِ نہاں تک آ گئے

حیرتوں کے سلسلے سوزِ نہاں تک آ گئے

قابلؔ اجمیری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
مرے عزیزو، تمام دکھ ہے (گوتم کا آخری وعظ)

مرے عزیزو، تمام دکھ ہے

اسلمؔ انصاری
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
آشیاں جل گیا گلستاں لٹ گیا ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گے

آشیاں جل گیا گلستاں لٹ گیا ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گے

رازؔ الہٰ آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
آپ بندہ نواز کیا جانیں

آپ بندہ نواز کیا جانیں

داغؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

کلیم عاجزؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ