Skip to content

بول اے سکوتِ دل کہ درِ بے نشاں کھلے

محسنؔ نقوی

تحت اللفظ

بول اے سکوتِ دل کہ درِ بے نشاں کھلے
مجھ پر کبھی تو عقدۂ ہفت آسماں کھلے

یوں دل سے ہم کلام ہوئی یادِ رفتگاں
جیسے اک اجنبی سے کوئی رازداں کھلے

سہمی کھڑی ہیں خوفِ تلاطم سے کشتیاں
موجِ ہوا کو ضد کہ کوئی بادباں کھلے

وہ آنکھ نیم وا ہو تو دل پھر سے جی اٹھیں
وہ لب ہلیں تو قفلِ سکوتِ جہاں کھلے

وہ جبر ہے کہ سوچ بھی لگتی ہے اجنبی
ایسے میں کس سے بات کریں کیا زباں کھلے

جتنا ہوا سے بندِ قبا کھل گیا ترا
ہم لوگ اس قدر بھی کسی سے کہاں کھلے

محسنؔ کی موت اتنا بڑا سانحہ نہ تھی
اس سانحے پہ بال ترے رائگاں کھلے

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشاے غمِ دل کیا کروں اے وحشتِ دل کیا کروں
اگلی پیشکشکہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے

دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے

بہزادؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
در پہ نالے کیے اتنے کہ گلے بیٹھ گئے

در پہ نالے کیے اتنے کہ گلے بیٹھ گئے

بقاء اللہ خاں بقا
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

سادگی پر اس کی مر جانے کی حسرت دل میں ہے

مرزا غالبؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
وہ مگر خوب سمجھتا ہے خدا ہے وہ بھی

وہ مگر خوب سمجھتا ہے خدا ہے وہ بھی

غنی اعجازؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
حضورِ یار بھی آنسو نکل ہی آتے ہیں

حضورِ یار بھی آنسو نکل ہی آتے ہیں

محمد دین تاثیرؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ