Skip to content

میونخ

مجید امجدؔ

تحت اللفظ

نظم

آج کرسمس ہے

شہرِ میونخ میں آج کرسمس ہے

رود بارِ عسار کے پل پر
جس جگہ برف کی سلوں کی سڑک
فان کاچے کی سمت مڑتی ہے
قافلے قہقہوں کے اترے ہیں

آج اس قریۂ شرا ب کے لوگ
جن کے رخ پر ہزیمتوں کا عرق
جن کے دل میں جراحتوں کی خراش
ایک عزمِ نشاط جو کے ساتھ
امڈ آئے ہیں مست راہوں پر
بانہیں بانہوں میں ہونٹ ہونٹوں پر
برف گرتی ہے ساز بجتے ہیں
کوئے میریں کے اک گھروندے میں
ایک بوڑھی اداس ماں کے لیے
پھول اک طاقچے پہ ہنستے ہیں
گرم انگیٹھی کے عکسِ لرزاں سے
آگ اک آئینے میں جلتی ہے
ایک دستک ہے کون آیا ہے
زرد کمرے کے گوشے گوشے میں
جورِ ماضی کا سایۂ مصلوب
آخری سانس لینے لگتا ہے

ماں کے چہرے کی ہر عمیق شکن
ایک حیران مسکراہٹ کے
دلنشیں زاویوں میں ڈھلتی ہے
’’میری شالاط اے مری شالاط
اے میں قرباں تم آ گئیں بیٹی‘‘
اور وہ دختِ ارضِ الماں جب
سر سے گٹھڑی اتار کر جھک کر
اپنی امی کے پاؤں پڑتی ہے
اس کی پلکوں پہ ملک ملک کی گرد
ایک آنسو میں ڈوب جاتی ہے

ایک مفتوح قوم کی بیٹی
پارۂ ناں کے واسطے تنہا
روئے عالم کی خاک چھان آئی

دس برس کے طویل عرصے کے بعد
آج وہ اپنے ساتھ کیا لائی
روح میں دیس دیس کے موسم

بزمِ دوراں سے کیا ملا اس کو
سیپ کی چوڑیاں ملایا سے
کینچلی چین کے اک اژدر کی
ٹھیکری اک مہنجو دارو کی
ایک نازک بیاض پر مرا نام
کون سمجھے گا اس پہیلی کو

فاصلوں کی کمند سے آزاد
میرا دل ہے کہ شہرِ میونخ ہے
چار سو جس طرف کوئی دیکھے
برف گرتی ہے ساز بجتے ہیں

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشغمِ عاشقی سے کہہ دو رہِ عام تک نہ پہنچے
اگلی پیشکشتیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں

اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں

جگرؔ مراد آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

حفیظؔ جالندھری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
آدمی نامہ

آدمی نامہ

نظیرؔ اکبر آبادی
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

کلیم عاجزؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

زلف برہم سنبھال کر چلیے

عبدالحمید عدمؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ