Skip to content

توبہ کیجے اب فریب دوستی کھائیں گے کیا

قمرؔ جلالوی

تحت اللفظ

غزل

توبہ کیجے اب فریبِ دوستی کھائیں گے کیا
آج تک پچھتا رہے ہیں اور پچھتائیں گے کیا

خود سمجھیے ذبح ہونے والے سمجھائیں گے کیا
بات پہنچے گی کہاں تک آپ کہلائیں گے کیا

بزمِ کثرت میں یہ کیوں ہوتا ہے ان کا انتظار
پردۂ وحدت سے وہ باہر نکل آئیں گے کیا

کل بہار آئے گی یہ سن کر قفس بدلو نہ تم
رات بھر میں قیدیوں کے پر نکل آئیں گے کیا

اے دلِ مضطر انھی باتوں سے چھوٹا تھا چمن
اب ترے نالے قفس سے بھی نکلوائیں گے کیا

اے قفس والو رہائی کی تمنا ہے فضول
فصلِ گل آنے سے پہلے پر نہ کٹ جائیں گے کیا

شامِ غم جل جل کے مثلِ شمع ہو جاؤں گا ختم
صبح کو احباب آئیں گے تو دفنائیں گے کیا

جانتا ہوں پھونک دے گا میرے گھر کو باغباں
آشیاں کے پاس والے پھول رہ جائیں گے کیا

ان کی محفل میں چلا آیا ہے دشمن خیر ہو
مثلِ آدم ہم بھی جنت سے نکل جائیں گے کیا

ناخدا موجوں میں کشتی ہے تو ہو ہم کو نہ دیکھ
جن کو طوفانوں نے پالا ہے وہ گھبرائیں گے کیا

تو نے طوفاں دیکھتے ہی کیوں نگاہیں پھیر لیں
ناخدا یہ اہلِ کشتی ڈوب ہی جائیں گے کیا

کیوں یہ بیرونِ چمن جلتے ہوئے تنکے گئے
میرے گھر کی آگ دنیا بھر میں پھیلائیں گے کیا

کوئی تو مونس رہے گا اے قمرؔ شامِ فراق
شمع گل ہوگی تو یہ تارے بھی چھپ جائیں گے کیا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
اگلی پیشکشچاکِ دامن کو جو دیکھا تو ملا عید کا چاندNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

محبت میں آرام سب چاہتے ہیں

محبت میں آرام سب چاہتے ہیں

داغؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
غمِ دوراں نے بھی سیکھے غمِ جاناں کے چلن

غمِ دوراں نے بھی سیکھے غمِ جاناں کے چلن

مصطفیٰ زیدی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں

کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں

مرزا غالبؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

پڑتی ہے آ کے جان پر آخر بلائے دل

رندؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
حسن جب مقتل کی جانب تیغِ براں لے چلا

حسن جب مقتل کی جانب تیغِ براں لے چلا

حسنؔ رضا خان بریلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Cleantalk Pixel