Skip to content

آج بازار میں پا بجولاں چلو

فیض احمد فیضؔ

تحت اللفظ

چشمِ نم جانِ شوریدہ کافی نہیں
تہمتِ عشق پوشیدہ کافی نہیں
آج بازار میں پا بجولاں چلو

دست افشاں چلو مست و رقصاں چلو
خاک بر سر چلو خوں بداماں چلو
راہ تکتا ہے سب شہرِ جاناں چلو

حاکمِ شہر بھی مجمعِ عام بھی
تیرِ الزام بھی سنگِ دشنام بھی
صبحِ ناشاد بھی روزِ ناکام بھی

ان کا دم ساز اپنے سوا کون ہے
شہرِ جاناں میں اب با صفا کون ہے
دستِ قاتل کے شایاں رہا کون ہے

رختِ دل باندھ لو دل فگارو چلو
پھر ہمیں قتل ہو آئیں یارو چلو

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشمری زندگی تو فراق ہے وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
اگلی پیشکشزلف برہم سنبھال کر چلیےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا

ثاقبؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
گھٹا ٹوپ کی کہانی

گھٹا ٹوپ کی کہانی

راحیلؔ فاروق
  • لفظ کہانی
  • سبق
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

زلف برہم سنبھال کر چلیے

عبدالحمید عدمؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

پڑتی ہے آ کے جان پر آخر بلائے دل

رندؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
ایک درخواست (زندگی کے جتنے دروازے ہیں مجھ پر بند ہیں)

ایک درخواست (زندگی کے جتنے دروازے ہیں مجھ پر بند ہیں)

احمد ندیمؔ قاسمی
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔