Skip to content

تری ترچھی نظر کا تیر ہے مشکل سے نکلے گا

فانیؔ بدایونی

تحت اللفظ

غزل

تری ترچھی نظر کا تیر ہے مشکل سے نکلے گا
دل اس کے ساتھ نکلے گا اگر یہ دل سے نکلے گا

شبِ غم میں بھی میری سخت جانی کو نہ موت آئی
ترا کام اے اجل اب خنجر قاتل سے نکلے گا

نگاہِ شوق میرا مدعا تو ان کو سمجھا دے
مرے منہ سے تو حرفِ آرزو مشکل سے نکلے گا

کہاں تک کچھ نہ کہیے اب تو نوبت جان تک پہنچی
تکلف بر طرف اے ضبط نالہ دل سے نکلے گا

تصور کیا ترا آیا قیامت آ گئی دل میں
کہ اب ہر ولولہ باہر مزارِ دل سے نکلے گا

نہ آئیں گے وہ تب بھی دل نکل ہی جائے گا فانیؔ
مگر مشکل سے نکلے گا بڑی مشکل سے نکلے گا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشسنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
اگلی پیشکشجسم کی خوشبو الگ ہے عطر کی خوشبو الگNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

وہ مگر خوب سمجھتا ہے خدا ہے وہ بھی

وہ مگر خوب سمجھتا ہے خدا ہے وہ بھی

غنی اعجازؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کوچۂ یار میں اب جانے گزر ہو کہ نہ ہو

کوچۂ یار میں اب جانے گزر ہو کہ نہ ہو

معین احسن جذبیؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
وہ کہتے ہیں آؤ مری انجمن میں مگر میں وہاں اب نہیں جانے والا

وہ کہتے ہیں آؤ مری انجمن میں مگر میں وہاں اب نہیں جانے والا

نوحؔ ناروی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کعبے کا شوق ہے نہ صنم خانہ چاہیے

کعبے کا شوق ہے نہ صنم خانہ چاہیے

بیدمؔ شاہ وارثی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
میرے ہاتھوں سے بڑی چیز خدا نے لے لی

میرے ہاتھوں سے بڑی چیز خدا نے لے لی

مضطرؔ خیر آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔