Skip to content

متاعِ الفاظ (یہ جو تم مجھ سے گریزاں ہو مری بات سنو)

زہرہ نگاہ

تحت اللفظ

نظم

یہ جو تم مجھ سے گریزاں ہو مری بات سنو

ہم اسی چھوٹی سی دنیا کے کسی رستے پر
اتفاقاً کبھی بھولے سے کہیں مل جائیں
کیا ہی اچھا ہو کہ ہم دوسرے لوگوں کی طرح
کچھ تکلف سے سہی ٹھیر کے کچھ بات کریں

اور اس عرصۂ اخلاق و مروت میں کبھی
ایک پل کے لئے وہ ساعتِ نازک آ جائے
ناخنِ لفظ کسی یاد کے زخموں کو چھوئے
اک جھجکتا ہوا جملہ کوئی دکھ دے جائے

کون جانے گا کہ ہم دونوں پہ کیا بیتی ہے

یہ جو تم مجھ سے گریزاں ہو مری بات سنو

اس خموشی کے اندھیروں سے نکل آئیں چلو
کسی سلگے ہوئے لہجے سے چراغاں کر لیں
چن لیں پھولوں کی طرح ہم بھی متاعِ الفاظ
اپنے اجڑے ہوئے دامن کو گلستاں کر لیں

یہ جو تم مجھ سے گریزاں ہو مری بات سنو

دولتِ درد بڑی چیز ہے اقرار کرو
نعمتِ غم بڑی نعمت ہے یہ اظہار کرو

لفظ پیمان بھی اقرار بھی اظہار بھی ہیں
طاقتِ صبر اگر ہو تو یہ غم خوار بھی ہیں
ہاتھ خالی ہوں تو یہ جنسِ گراں بار بھی ہیں
پاس کوئی بھی نہ ہو پھر تو یہ دل دار بھی ہیں

یہ جو تم مجھ سے گریزاں ہو مری بات سنو

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشسات سروں کی آگ ہے آٹھویں سر کی جستجو
اگلی پیشکشکہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے اندازِ بیاں اورNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

لہجہ - اردو گاہ - ربط

بول اے سکوتِ دل کہ درِ بے نشاں کھلے

محسنؔ نقوی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
غمِ دوراں نے بھی سیکھے غمِ جاناں کے چلن

غمِ دوراں نے بھی سیکھے غمِ جاناں کے چلن

مصطفیٰ زیدی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
میں ترا حسن ترے حسنِ بیاں تک دیکھوں

میں ترا حسن ترے حسنِ بیاں تک دیکھوں

احمد ندیمؔ قاسمی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

ساغرؔ صدیقی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا

جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا

منیرؔ نیازی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ