Skip to content

عشق کی مشکل نے ہر مشکل کو آساں کر دیا

خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ

تحت اللفظ

غزل

ان کو تو نے کیا سے کیا شوقِ فراواں کر دیا
پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں کر دیا

ہو چکے تھے وہ عیاں پھر ان کو پنہاں کر دیا
ہائے کیا اندھیر تو نے چشمِ حیراں کر دیا

زاہدوں کو بھی شریکِ بزمِ رنداں کر دیا
سیکڑوں کو دخترِ رز نے مسلماں کر دیا

دردِ دل نے اور سب دردوں کا درماں کر دیا
عشق کی مشکل نے ہر مشکل کو آساں کر دیا

جب فلک نے مجھ کو محرومِ گلستاں کر دیا
اشک ہائے خوں نے مجھ کو گل بداماں کر دیا

یہ تری زلفیں یہ آنکھیں یہ ترا مکھڑا یہ رنگ
حور کو اللہ کی قدرت نے انساں کر دیا

ہر چہ بادا باد ما کشتی در آب انداختیم
کر کے جرأت ان سے آج اظہارِ ارماں کر دیا

زلف و رخ کو ڈھانکیے یہ بھی کوئی انداز ہے
اس کو حیراں کر دیا اس کو پریشاں کر دیا

پھونک دی اک روح تو مجھ میں مری ہر آہ نے
دردِ دل نے میری رگ رگ کو رگِ جاں کر دیا

تو نظر آنے لگا کی اس قدر گہری نگاہ
میں نے جس ذرے کو دیکھا چاہِ کنعاں کر دیا

چپکے چپکے اندر اندر تو نے اے شوقِ نہاں
دل کو میرے رازدارِ حسنِ پنہاں کر دیا

جن کی استادی پہ خود حکمت بجا کرتی تھی ناز
ایک امی نے انھیں طفلِ دبستاں کر دیا

مجھ کو سوجھا بھی تو کیا مجذوبؔ وحشت کا علاج
میں نے دل وابستۂ زلفِ پریشاں کر دیا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشپھرتے تھے دشت دشت دوانے کدھر گئے
اگلی پیشکشموجد کا حسن اپنی ہی ایجاد کھا گئیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

لہجہ - اردو گاہ - ربط

غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں

محمد دین تاثیرؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
ہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہ

ہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہ

آغا حشرؔ کاشمیری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
عاشقی جس نے کی خدائی کی

عاشقی جس نے کی خدائی کی

بقاء اللہ خاں بقا
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کچھ گفتگو تو کھل کے کریں گے خدا کے ساتھ

کچھ گفتگو تو کھل کے کریں گے خدا کے ساتھ

عبدالحمید عدمؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
خوشبو کی طرح ساتھ لگا لے گئی ہم کو

خوشبو کی طرح ساتھ لگا لے گئی ہم کو

عرفان صدیقی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ