مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

کہیں بڑھتے بڑھتے نہ بڑھ جائے جھگڑا کہیں ہوتے ہوتے نہ ہو جائے کھٹ پٹ

نوحؔ ناروی

تحت اللفظ

غزل

کوئی اس ستم گر کو آگاہ کر دے کہ باز آئے آزار دینے سے جھٹ پٹ
ادھر کی ادھر آج ہوتی ہے دنیا مریضِ محبت بدلتا ہے کروٹ

کبھی پردہ داری کبھی خود نمائی کبھی کچھ رکاوٹ کبھی کچھ لگاوٹ
تمھاری یہ چاروں ادائیں غضب ہیں یہ چاروں کریں گی ہزاروں کو چوپٹ

قیامت نہ اٹھے کہ اٹھے جہاں میں مگر بالیقیں میں تو اٹھوں گا جھٹ پٹ
تہِ قبر جس وقت مجھ کو ملے گی سرِ قبر کچھ ان کے قدموں کی آہٹ

کوئی کس طرح اس کو تسلیم کر لے کہ دونوں اکیلے بسر کر رہے ہیں
ترے گرد تیری اداؤں کا مجمع مری حسرتوں کا مرے پاس جمگھٹ

خدا جانے آپس میں کیا پیش آئے یہ تاخیر و تعجیل کیا رنگ لائے
ہمارا ارادہ کہ فوراً نہ دیں دل تمھاری تمنا کہ مل جائے جھٹ پٹ

کہاں لطفِ بزمِ مسرت اٹھایا کہاں دورِ پر کیف گزرے نظر سے
مئے ناب اوروں کے حصے میں آئی ہمارے مقدر میں تھی صرف تلچھٹ

ادھر وہ بھی سرگرمِ ظلم و جفا ہے ادھر ہم بھی مصروفِ آہ و بکا ہیں
کہیں بڑھتے بڑھتے نہ بڑھ جائے جھگڑا کہیں ہوتے ہوتے نہ ہو جائے کھٹ پٹ

یہ کیوں ہے تامل یہ کیوں ہے توقف یہ انکار کیا ہے یہ اغماض کیا ہے
لڑاؤ بھی آنکھیں ملاؤ بھی نظریں دکھاؤ بھی مکھڑا اٹھاؤ بھی گھونگھٹ

بہت کچھ چھپایا بہت کچھ بچایا مگر پیش بندی نہ کچھ کام آئی
کیے خنجرِ ناز نے چار ٹکڑے بالآخر ہوا دل محبت میں چوپٹ

محبت میں یہ جھڑکیاں بھی عبث ہیں یہ ہر وقت کی دھمکیاں بھی عبث ہیں
کرم ہو کہ مجھ پر ستم ہو تمھارا نہ اٹھوں گا در سے نہ چھوڑوں گا چوکھٹ

بیانِ تمنا سنا اور سن کر بڑی دیر سے غور فرما رہے ہیں
نہ آئیں گے یا میرے گھر آئیں گے وہ جو ہونا ہو ارشاد ہو جائے جھٹ پٹ

ستم بھی اٹھائے ہزاروں طرح کے بلائیں بھی جھیلیں ہزاروں طرح کی
ہوا تجربہ ہم کو یہ دل لگا کر حسینوں سے دل کا لگانا ہے جھنجھٹ

ترے عشق میں کیوں نہ میں دل کو روؤں جگر کے لیے کیوں نہ میں آہ کھینچوں
شب و روز کی مختلف آفتوں نے اسے کر دیا چت اسے کر دیا پٹ

بنا غیرتِ آئنہ دل ہمارا غبار آئے کیوں کر کدورت رہے کیا
مثل ہے وہ خس کم جہاں پاک والی نہ اس گھر میں کوڑا نہ اس گھر میں کرکٹ

محبت کے رستے میں اے شوقِ منزل ملے گا عجب لطف پائے طلب کو
ادھر خار ہیں اور ادھر آبلے ہیں اگر بدزباں وہ ہیں تو یہ ہیں منہ پھٹ

ترے عشق میں چین سے کیا رہوں میں ترے عشق میں جب نہ دے چین مجھ کو
نظر کا پلٹنا زباں کا بدلنا مقدر کی گردش زمانے کی کروٹ

یہ اے نوحؔ کس نے تمھیں رائے دی تھی کہ طوفاں اٹھاؤ زمیں دار ہو کر
اب اچھا تماشا نظر آ رہا ہے تہِ آب کھاتا سرِ آب کھیوٹ

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشیوں تو ہنستے ہوئے لڑکوں کو بھی غم ہوتا ہے
اگلی پیشکشچل دل اس کی گلی میں رو آویںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

نہ رکتے ہیں آنسو نہ تھمتے ہیں نالے

نہ رکتے ہیں آنسو نہ تھمتے ہیں نالے

قمرؔ جلالوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
مشاعروں کا حال

مشاعروں کا حال

مظہر الحق
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
جو میکدے سے بھی دامن بچا بچا کے چلے

جو میکدے سے بھی دامن بچا بچا کے چلے

امین راحتؔ چغتائی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
فرصتِ زندگی بہت کم ہے

فرصتِ زندگی بہت کم ہے

خواجہ میر دردؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
دو قدم آ سکو تو آ جاؤ

دو قدم آ سکو تو آ جاؤ

سیف الدین سیفؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔