رابطہ
حضور کی بندہ پروری ہے جو یاد کرنے کا قصد فرمایا۔ ہم شکر گزار ہیں۔
رابطے کی صورتیں دو ہیں۔ اول تو یہ ہے کہ سماجی واسطوں از قسم فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ پر دید وادید کی راہ نکالی جا سکتی ہے۔ دوم یہ کہ آپ اسی صفحے پر موجود رابطہ خانے کے ذریعے سے اپنا پیغام ارسال فرما سکتے ہیں۔ سرِ تسلیم خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے!
ہم جواب دینے میں حتی المقدور تاخیر نہیں کرتے۔ تاہم آپ کی سہولت کے پیشِ نظر یہ عرض کرنا بھی ضروری ہے کہ عموماٰ سماجی واسطوں پر ردِ عمل ای میل کی نسبت جلد موصول ہو جاتا ہے۔
ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ!
راحیلؔ
سماجی واسطے
ڈاک برقی
اردو گاہ
اردو زبان و ادب کی منفرد ترین ویب گاہ۔ انٹرنیٹ کا سب سے بڑا ذاتی اردو بلاگ جو مختلف جامعات کے طلبہ کے لیے مجوزہ مطالعوں میں شامل ہے۔
آپ کے لیے
سراغِ یار میپرسم بہر کس میرسم اما
بخود آہستہ میگویم خدایا بیخبر باشد- وحید قزوینی
جس تک پہنچتا ہوں اس سے محبوب کا پتا پوچھتا ہوں۔ لیکن خود سے چپکے چپکے کہتا ہوں کہ اللہ، اسے پتا نہ ہو۔
- کیفیت نامہ
- 30 مئی 2022ء
- ربط
میں نے پڑھ لکھ کر یہ سیکھا ہے کہ میں کسی پڑھے لکھے کی بات کا بھروسا محض اس لیے نہیں کر سکتا کہ وہ پڑھا لکھا ہے۔
- کیفیت نامہ
- 11 نومبر 2021ء
- ربط