Skip to content
لہجہ - صوتی ادب
  • تعارف
  • فہرست
  • ادبا
  • اصناف
    • غزل
    • نظم
Menu
  • تعارف
  • فہرست
  • ادبا
  • اصناف
    • غزل
    • نظم

دستور محبت کا سکھایا نہیں جاتا

پرنمؔ الہٰ آبادی

تحت اللفظ

غزل

دستور محبت کا سکھایا نہیں جاتا
یہ ایسا سبق ہے جو پڑھایا نہیں جاتا

کمسن ہیں وہ ایسے انھیں ظالم کہوں کیسے
معصوم پہ الزام لگایا نہیں جاتا

آئینہ دکھایا تو کہا آئنہ رخ نے
آئینے کو آئینہ دکھایا نہیں جاتا

کیا چھیڑ ہے آنچل سے گلستاں میں صبا کی
ان سے رخِ روشن کو چھپایا نہیں جاتا

حیرت ہے کہ مے خانے میں جاتا نہیں زاہد
جنت میں مسلمان سے جایا نہیں جاتا

اب موت ہی لے جائے تو لے جائے یہاں سے
کوچے سے ترے ہم سے تو جایا نہیں جاتا

اس درجہ پشیماں مرا قاتل ہے کہ اس سے
محشر میں مرے سامنے آیا نہیں جاتا

پرنمؔ غمِ الفت میں تم آنسو نہ بہاؤ
اس آگ کو پانی سے بجھایا نہیں جاتا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشزمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
اگلی پیشکشتوڑ کر عہدِ کرم نا آشنا ہو جائیےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

(سرکاری اور غیر سرکاری) دو عیدیں

(سرکاری اور غیر سرکاری) دو عیدیں

دلاور فگارؔ
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
جسے غرور ہو آئے کرے شکار مجھے

جسے غرور ہو آئے کرے شکار مجھے

نواب مصطفیٰ خاں شیفتہؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

پڑتی ہے آ کے جان پر آخر بلائے دل

رندؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
دل سے ترا خیال نہ جائے تو کیا کروں

دل سے ترا خیال نہ جائے تو کیا کروں

حفیظؔ جالندھری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

غیر الفت کا راز کیا جانے

جلیلؔ مانک پوری
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔