Skip to content

تذکیر و تانیث بزبانِ اردو

ولایت اللہ حافظؔ

تحت اللفظ

بہت پر لطف گو اردو زباں ہے
مذکر اور مؤنث کی ہے دقت

پریشاں کن ہے یہ تذکیر و تانیث
اگر ہر چیز کی دیکھو حقیقت

مصائب جمع کا صیغہ مذکر
مؤنث ہے مگر واحد مصیبت

غضب ہے خوف و خطرہ ہے مذکر
مؤنث ہے شجاعت اور ہمت

بہت ہیبت فگن ہے تیغِ براں
ہوئی تانیث لیکن اس کی قسمت

حجاب و پردہ گھونگٹ اور برقع
مذکر ہے یہ کل سامانِ عورت

مؤنث ہے جنابِ شیخ کی ریش
ہو کچھ بھی اس کی مقدار و طوالت

مذکر ہو گیا گیسوئے جاناں
ہوئی اس کی طوالت کی یہ عزت

دوپٹا عورتوں کا ہے مذکر
مؤنث کیوں ہے دستارِ فضیلت

فراق و وصل ہیں دونوں مذکر
مؤنث ہے مگر واعظ کی صحبت

ضروری تھا ہو چہرہ کی صفائی
عبث ہے نوجوانوں سے شکایت

ہوئیں جب مونچھ اور ڈاڑھی مؤنث
تو پھر کرنا پڑا دونوں کو رخصت

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشآئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے
اگلی پیشکشمرے ہمدم مرے دوستNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

شب میں دن کا بوجھ اٹھایا دن میں شب بیداری کی

شب میں دن کا بوجھ اٹھایا دن میں شب بیداری کی

ذوالفقار عادلؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
دنیا کے ہر خیال سے بیگانہ کر دیا

دنیا کے ہر خیال سے بیگانہ کر دیا

فناؔ بلند شہری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے

دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے

بہزادؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
اے خاصۂ خاصانِ رسل وقتِ دعا ہے

اے خاصۂ خاصانِ رسل وقتِ دعا ہے

الطاف حسین حالیؔ
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
آپ بندہ نواز کیا جانیں

آپ بندہ نواز کیا جانیں

داغؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔