Skip to content

اسی کو موت کہتے ہیں تو یا رب باربار آئے

قمرؔ جلالوی

تحت اللفظ

غزل

چمن روئے ہنسے شبنم بیاباں پر نکھار آئے
اِک ایسا بھی نیا موسم مرے پروردگار آئے

وہ سر کھولے ہماری لاش پر دیوانہ وار آئے
اسی کو موت کہتے ہیں تو یا رب باربار آئے

سرِ گورِ غریباں آؤ لیکن یہ گزارش ہے
وہاں منہ پھیر کر رونا جہاں میرا مزار آئے

بہا اے چشمِ تر ایسا بھی اک آنسو ندامت کا
جسے دامن پہ لینے رحمتِ پروردگار آئے

قفس کے ہولیے ہم تو مگر اے اہلِ گلشن تم
ہمیں بھی یاد کر لینا چمن میں جب بہار آئے

نہ جانے کیا سمجھ کر چپ ہوں اے صیاد میں ورنہ
وہ قیدی ہوں اگر چاہوں قفس میں بھی بہار آئے

قمرؔ دل کیا ہے میں تو ان کی خاطر جان بھی دے دوں
مری قسمت اگر ان کو نہ پھر بھی اعتبار آئے

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشمیں نے جب لکھنا سیکھا تھا
اگلی پیشکشعشق کی دنیا میں اک ہنگامہ برپا کر دیاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

اتنا برسا ٹوٹ کے بادل ڈوب چلا مے خانہ بھی

اتنا برسا ٹوٹ کے بادل ڈوب چلا مے خانہ بھی

آرزوؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
پوچھا کہ وجہِ زندگی بولے کہ دل داری مری

پوچھا کہ وجہِ زندگی بولے کہ دل داری مری

مضطرؔ خیر آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
عاشقی جس نے کی خدائی کی

عاشقی جس نے کی خدائی کی

بقاء اللہ خاں بقا
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
وہ بھی کمبخت ترا چاہنے والا نکلا

وہ بھی کمبخت ترا چاہنے والا نکلا

نظیرؔ اکبر آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

اکبرؔ الہ آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ