Skip to content

کھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں

شادؔ عظیم آبادی

تحت اللفظ

غزل

تمناؤں میں الجھایا گیا ہوں
کھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں

ہوں اس کوچے کے ہر ذرے سے آگاہ
ادھر سے مدتوں آیا گیا ہوں

نہیں اٹھتے قدم کیوں جانبِ دیر
کسی مسجد میں بہکایا گیا ہوں

دلِ مضطر سے پوچھ اے رونقِ بزم
میں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں

سویرا ہے بہت اے شورِ محشر
ابھی بے کار اٹھوایا گیا ہوں

ستایا آ کے پہروں آرزو نے
جو دم بھر آپ میں پایا گیا ہوں

نہ تھا میں معتقد اعجازِ مے کا
بڑی مشکل سے منوایا گیا ہوں

لحد میں کیوں نہ جاؤں منہ چھپائے
بھری محفل سے اٹھوایا گیا ہوں

عدم میں کس نے بلوایا ہے مجھ کو
کہ ہاتھوں ہاتھ پہنچایا گیا ہوں

کجا میں اور کجا اے شادؔ دنیا
کہاں سے کس جگہ لایا گیا ہوں

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشاعتراف
اگلی پیشکشمیں نے دنیا چھوڑ دی تو مل گئی دنیا مجھےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

لہجہ - اردو گاہ - ربط

آج بازار میں پا بجولاں چلو

فیض احمد فیضؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا

نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا

فیض احمد فیضؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

مرے ہمدم مرے دوست

فیض احمد فیضؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
ہم کو یاں در در پھرایا یار نے

ہم کو یاں در در پھرایا یار نے

شاہ نیاز احمد بریلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
حسن کوزہ گر

حسن کوزہ گر

ن م راشدؔ
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔