Skip to content

تقسیم

سعادت حسن منٹو

بلند خوانی

نثر

ایک آدمی نے اپنے لیے لکڑی کا ایک بڑا صندوق منتخب کیا۔ جب اسے اٹھانے لگا تو وہ اپنی جگہ سے ایک انچ بھی نہ ہلا۔ ایک شخص نے جسے شاید اپنے مطلب کی کوئی چیز مل ہی نہیں رہی تھی، صندوق اٹھانے کی کوشش کرنےوالے سے کہا، ’’میں تمھاری مدد کروں؟‘‘

صندوق اٹھانے کی کوشش کرنے والا امداد لینے پر راضی ہوگیا۔ اس شخص نے جسے اپنے مطلب کی کوئی چیز مل نہیں رہی تھی، اپنے مضبوط ہاتھوں سے صندوق کو جنبش دی اور اٹھا کر اپنی پیٹھ پر دھر لیا۔ دوسرے نے سہارا دیا۔ دونوں باہر نکلے۔

صندوق بہت بوجھل تھا۔ اس کے وزن کے نیچے اٹھانےوالے کی پیٹھ چٹخ رہی تھی۔ ٹانگیں دوہری ہوئی جارہی تھیں مگر انعام کی توقع نے اس جسمانی مشقت کا احساس نیم مردہ کردیا تھا۔

صندوق اٹھانے والے کے مقابلے میں صندوق کو منتخب کرنے والا بہت ہی کمزور تھا۔ سارا رستہ وہ صرف ایک ہاتھ سے سہارا دے کر اپنا حق قائم رکھتا رہا۔ جب دونوں محفوظ مقام پر پہنچ گئے تو صندوق کو ایک طرف رکھ کر ساری مشقت برداشت کرنے والے نے کہا،’’بولو۔ اس صندوق کے مال میں سے مجھے کتنا ملے گا۔‘‘

صندوق پر پہلی نظر ڈالنے والے نے جواب دیا، ’’ایک چوتھائی۔‘‘

’’بہت کم ہے۔‘‘

’’کم بالکل نہیں۔ زیادہ ہے۔۔۔ اس لیے کہ سب سے پہلے میں نے ہی اس پر ہاتھ ڈالا تھا۔‘‘

’’ٹھیک ہے، لیکن یہاں تک اس کمر توڑ بوجھ کو اٹھا کے لایا کون ہے؟‘‘

’’آدھے آدھے پر راضی ہوتے ہو؟‘‘

’’ٹھیک ہے۔۔۔ کھولو صندوق۔‘‘

صندوق کھولا گیا تو اس میں سے ایک آدمی باہر نکلا۔ ہاتھ میں تلوار تھی۔ باہر نکلتے ہی اس نے دونوں حصہ داروں کو چار حصوں میں تقسیم کردیا۔

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشمحبت میں آرام سب چاہتے ہیں
اگلی پیشکششب میں دن کا بوجھ اٹھایا دن میں شب بیداری کیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے

اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے

شیخ ابراہیم ذوقؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
بحرِ طویل - نظیرؔ اکبر آبادی

بحرِ طویل

نظیرؔ اکبر آبادی
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

درد منت کشِ دوا نہ ہوا

مرزا غالبؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
وہ مجھ پہ چھا گئے میں زمانے پہ چھا گیا

وہ مجھ پہ چھا گئے میں زمانے پہ چھا گیا

جگرؔ مراد آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں

ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں

داغؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔