Skip to content
لہجہ - صوتی ادب
  • تعارف
  • فہرست
  • ادبا
  • اصناف
    • غزل
    • نظم
Menu
  • تعارف
  • فہرست
  • ادبا
  • اصناف
    • غزل
    • نظم

جو ہو سکتا ہے اس سے وہ کسی سے ہو نہیں سکتا

داغؔ دہلوی

تحت اللفظ

غزل

جو ہو سکتا ہے اس سے وہ کسی سے ہو نہیں سکتا
مگر دیکھو تو پھر کچھ آدمی سے ہو نہیں سکتا

محبت میں کرے کیا کچھ کسی سے ہو نہیں سکتا
مرا مرنا بھی تو میری خوشی سے ہو نہیں سکتا

الگ کرنا رقیبوں کا الٰہی تجھ کو آساں ہے
مجھے مشکل کہ میری بیکسی سے ہو نہیں سکتا

کیا ہے وعدۂ فردا انھوں نے دیکھیے کیا ہو
یہاں صبر و تحمل آج ہی سے ہو نہیں سکتا

یہ مشتاقِ شہادت کس جگہ جائیں کسے ڈھونڈیں
کہ تیرا کام قاتل جب تجھی سے ہو نہیں سکتا

لگا کر تیغ قصہ پاک کیجے داد خواہوں کا
کسی کا فیصلہ گر منصفی سے ہو نہیں سکتا

مرا دشمن بظاہر چار دن کو دوست ہے تیرا
کسی کا ہو رہے یہ ہر کسی سے ہو نہیں سکتا

دمِ پرسش کہو گے کیا وہاں جب یاں یہ صورت ہے
ادا اک حرفِ وعدہ نازکی سے ہو نہیں سکتا

چمن میں ناز بلبل نے کیا جو اپنے نالے پر
چٹک کر غنچہ بولا کیا کسی سے ہو نہیں سکتا

نہ رونا ہے طریقے کا نہ ہنسنا ہے سلیقے کا
پریشانی میں کوئی کام جی سے ہو نہیں سکتا

ہوا ہوں اس قدر محجوب عرضِ مدعا کر کے
کہ اب تو عذر بھی شرمندگی سے ہو نہیں سکتا

غضب میں جان ہے کیا کیجے بدلہ رنجِ فرقت کا
بدی سے کر نہیں سکتے خوشی سے ہو نہیں سکتا

مزا جو اضطرابِ شوق سے عاشق کو ہے حاصل
وہ تسلیم و رضا و بندگی سے ہو نہیں سکتا

خدا جب دوست ہے اے داغؔ کیا دشمن سے اندیشہ
ہمارا کچھ کسی کی دشمنی سے ہو نہیں سکتا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہ
اگلی پیشکشگفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

لہجہ - اردو گاہ - ربط

ہم سنائیں تو کہانی اور ہے

احمد فرازؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
مری داستانِ الم تو سن کوئی زلزلہ نہیں آئے گا

مری داستانِ الم تو سن کوئی زلزلہ نہیں آئے گا

بیدلؔ حیدری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں

کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں

مرزا غالبؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

اکبرؔ الہ آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
مرے عزیزو، تمام دکھ ہے (گوتم کا آخری وعظ)

مرے عزیزو، تمام دکھ ہے

اسلمؔ انصاری
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔