Skip to content

بت کے ہر ناز کو میں راز خدا کا سمجھا

خواجہ غلام فریدؔ

تحت اللفظ

غزل

بت کے ہر ناز کو میں راز خدا کا سمجھا
اس کے دشنام کو اعجازِ مسیحا سمجھا

میں نے کعبے کو بھی بت خانے کا نقشہ سمجھا
اپنے لبیک کو ناقوسِ کلیسا سمجھا

ذوقِ وحدت سے ہر اک چیز کو اعلیٰ سمجھا
چغد کو مثلِ ہما زاغ کو عنقا سمجھا

میں نے ہر قطرے کو دریا سے زیادہ سمجھا
ذرے کے نور کو خورشید سے بالا سمجھا

مے پرستی میں مرے دل کی ترقی دیکھو
خمِ گردوں کو اک ادنیٰ سا پیالہ سمجھا

شور و شر دیکھا زمانے میں زمانے کا اگر
دلِ غمگیں نے اسے عشق کا چرچا سمجھا

عشق بازی میں مرا مرتبہ ایسا ہے فریدؔ
قیسؔ بھی مجھ کو گرو آپ کو چیلا سمجھا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشفلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیں
اگلی پیشکشامتِ سیدِ لولاکؐ سے خوف آتا ہےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

لہجہ - اردو گاہ - ربط

عشق کے مراحل میں وہ بھی وقت آتا ہے

عامرؔ عثمانی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
بہت دنوں میں اک آوازِ آشنا آئی

بہت دنوں میں اک آوازِ آشنا آئی

رئیسؔ امروہوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے

ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے

غلام محمد قاصرؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

محبت کی رنگینیاں چھوڑ آئے

حبیب جالبؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
ایسے معشوق پہ جی جان بھی صدقے کیجے

ایسے معشوق پہ جی جان بھی صدقے کیجے

غلام ہمدانی مصحفیؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ