Skip to content

کچھ سوچ کے پروانہ محفل میں جلا ہوگا

حفیظؔ بنارسی

تحت اللفظ

غزل

کچھ سوچ کے پروانہ محفل میں جلا ہوگا
شاید اسی مرنے میں جینے کا مزا ہوگا

ہر سعیِ تبسم پر آنسو نکل آئے ہیں
انجامِ طرب کوشی کیا جانیے کیا ہوگا

گمراہِ محبت ہوں پوچھو نہ مری منزل
ہر نقشِ قدم میرا منزل کا پتا ہوگا

کیا تیرا مداوا ہو دردِ شبِ تنہائی
چپ رہیے تو بربادی کہیے تو گلہ ہوگا

کترا کے تو جاتے ہو دیوانے کے رستے سے
دیوانہ لپٹ جائے قدموں سے تو کیا ہوگا

میخانے سے مسجد تک ملتے ہیں نقوشِ پا
یا شیخ گئے ہوں گے یا رند گیا ہوگا

فرزانوں کا کیا کہنا ہر بات پہ لڑتے ہیں
دیوانے سے دیوانہ شاید ہی لڑا ہوگا

رندوں کو حفیظؔ اتنا سمجھا دے کوئی جا کر
آپس میں لڑو گے تم واعظ کا بھلا ہوگا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشمیں ترا حسن ترے حسنِ بیاں تک دیکھوں
اگلی پیشکشنہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

سو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی

سو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی

ماہرؔ القادری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق

صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں

داغؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
تسکینِ دلِ محزوں نہ ہوئی وہ سعیِ کرم فرما بھی گئے

تسکینِ دلِ محزوں نہ ہوئی وہ سعیِ کرم فرما بھی گئے

اسرار الحق مجازؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
(سرکاری اور غیر سرکاری) دو عیدیں

(سرکاری اور غیر سرکاری) دو عیدیں

دلاور فگارؔ
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
میں تو مر جاؤں ترا رنگ بھی میلا کر کے

میں تو مر جاؤں ترا رنگ بھی میلا کر کے

ظفرؔ اقبال
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔