Skip to content

عاشقی بندگی نہ ہو جائے

بیخودؔ بدایونی

تحت اللفظ

غزل

دردِ دل میں کمی نہ ہو جائے
دوستی دشمنی نہ ہو جائے

تم مری دوستی کا دم نہ بھرو
آسماں مدعی نہ ہو جائے

بیٹھتا ہے ہمیشہ رندوں میں
کہیں زاہد ولی نہ ہو جائے

طالعِ بد وہاں بھی ساتھ نہ دے
موت بھی زندگی نہ ہو جائے

اپنی خوئے وفا سے ڈرتا ہوں
عاشقی بندگی نہ ہو جائے

کہیں بیخودؔ تمھاری خودداری
دشمنِ بے خودی نہ ہو جائے

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشترا حسن کچھ نہیں تھا مری شاعری سے پہلے
اگلی پیشکشاے شمع تجھ پہ رات یہ بھاری ہے جس طرحNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

خطرے میں اسلام نہیں

خطرے میں اسلام نہیں

حبیب جالبؔ
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
اک معما ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا

اک معما ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا

فانیؔ بدایونی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کچھ تجھ کو خبر ہے ہم کیا کیا اے گردشِ دوراں بھول گئے

کچھ تجھ کو خبر ہے ہم کیا کیا اے گردشِ دوراں بھول گئے

اسرار الحق مجازؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے

دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے

بہزادؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
(سرکاری اور غیر سرکاری) دو عیدیں

(سرکاری اور غیر سرکاری) دو عیدیں

دلاور فگارؔ
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔