Skip to content

وہی ذبح بھی کرے ہے وہی لے ثواب الٹا

انشاء اللہ خان انشاؔ

تحت اللفظ

غزل

مجھے کیوں نہ آوے ساقی نظر آفتاب الٹا
کہ پڑا ہے آج خم میں قدحِ شراب الٹا

عجب الٹے ملک کے ہیں اجی آپ بھی کہ تم سے
کبھی بات کی جو سیدھی تو ملا جواب الٹا

چلے تھے حرم کو رہ میں ہوئے اک صنم کے عاشق
نہ ہوا ثواب حاصل یہ ملا عذاب الٹا

یہ شبِ گزشتہ دیکھا وہ خفا سے کچھ ہیں گویا
کہیں حق کرے کہ ہووے یہ ہمارا خواب الٹا

ابھی جھڑ لگا دے بارش کوئی مست بھر کے نعرہ
جو زمین پہ پھینک مارے قدحِ شراب الٹا

یہ عجیب ماجرا ہے کہ بروزِ عیدِ قرباں
وہی ذبح بھی کرے ہے وہی لے ثواب الٹا

ہوئے وعدے پر جو جھوٹے تو نہیں ملاتے تیور
اے لو اور بھی تماشا یہ سنو جواب الٹا

کھڑے چپ ہو دیکھتے کیا مرے دل اجڑ گئے کو
وہ گنہ تو کہہ دو جس سے یہ دہِ خراب الٹا

غزل اور قافیوں میں نہ کہے سو کیوں کر انشاؔ
کہ ہوا نے خود بخود آ ورقِ کتاب الٹا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشکچھ اور قریب آؤ کوئی سن نہ رہا ہو
اگلی پیشکشمری زندگی پہ نہ مسکرا مجھے زندگی کا الم نہیںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

فراقؔ گورکھپوری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
عاشقی جس نے کی خدائی کی

عاشقی جس نے کی خدائی کی

بقاء اللہ خاں بقا
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
بہار آئی وحشی پریشاں کریں گے

بہار آئی وحشی پریشاں کریں گے

بہزادؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
اکیلے پھر رہے ہو یوسفِ بے کارواں ہو کر

اکیلے پھر رہے ہو یوسفِ بے کارواں ہو کر

خواجہ وزیرؔ لکھنوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا

کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا

خمارؔ بارہ بنکوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔