Skip to content

گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا

احمد فرازؔ

تحت اللفظ

غزل

گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا
مدتوں کے بعد کوئی ہم سفر اچھا لگا

دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
اس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا

ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا

باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
شاخ سے بڑھ کر کفِ دل دار پر اچھا لگا

کوئی مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا

ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر
کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا

اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا

میرؔ کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فرازؔ
تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشجو ہو سکتا ہے اس سے وہ کسی سے ہو نہیں سکتا
اگلی پیشکشاپنے سب کام بگڑ کر وہ بنا لیتے ہیںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

اس نے دیکھے ہی نہیں ناز و نزاکت والے

اس نے دیکھے ہی نہیں ناز و نزاکت والے

شیخ ابراہیم ذوقؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
حسن جب مقتل کی جانب تیغِ براں لے چلا

حسن جب مقتل کی جانب تیغِ براں لے چلا

حسنؔ رضا خان بریلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
مری داستانِ الم تو سن کوئی زلزلہ نہیں آئے گا

مری داستانِ الم تو سن کوئی زلزلہ نہیں آئے گا

بیدلؔ حیدری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
اس قدر اس کی مدارات ہے ویرانے میں

اس قدر اس کی مدارات ہے ویرانے میں

خارؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

چکلے

ساحرؔ لدھیانوی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔