Skip to content

عشق کی دنیا میں اک ہنگامہ برپا کر دیا

احسان دانش

تحت اللفظ

غزل

عشق کی دنیا میں اک ہنگامہ برپا کر دیا
اے خیالِ دوست یہ کیا ہو گیا کیا کر دیا

ذرے ذرے نے مرا افسانہ سن کر داد دی
میں نے وحشت میں جہاں کو تیرا شیدا کر دیا

طور پر راہِ وفا میں بو دیے کانٹے کلیم
عشق کی وسعت کو مسدودِ تقاضا کر دیا

بسترِ مشرق سے سورج نے اٹھایا اپنا سر
کس نے یہ محفل میں ذکرِ حسنِ یکتا کر دیا

چشمِ نرگس جائے شبنم خون روئے گی ندیم
میں نے جس دن گلستاں کا راز افشا کر دیا

قیس یہ معراجِ الفت ہے کہ اعجازِ جنوں
نجد کے ہر ذرے کو تصویرِ لیلیٰ کر دیا

مدعائے دل کہوں احسانؔ کس امید پر
وہ جو چاہیں گے کریں گے اور جو چاہا کر دیا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشاسی کو موت کہتے ہیں تو یا رب باربار آئے
اگلی پیشکشکچھ اور قریب آؤ کوئی سن نہ رہا ہوNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

فراقؔ گورکھپوری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
دل پہ جو گزری کوئی کیا جانے

دل پہ جو گزری کوئی کیا جانے

جوشؔ ملسیانی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
میرے پہلو میں ہمیشہ رہی صورت اچھی

میرے پہلو میں ہمیشہ رہی صورت اچھی

ریاضؔ خیر آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
میں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا

میں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا

احمد فرازؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
میکدے میں

میکدے میں

پطرس بخاری
  • تحت اللفظ
  • نظم
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ