Skip to content

ہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہ

آغا حشرؔ کاشمیری

تحت اللفظ

غزل

ہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہ
گھنگھور گھٹا ہے یا اڑتا ہوا مے خانہ

ہوتی ہیں شبِ غم میں یوں دل سے مری باتیں
جس طرح سے سمجھائے دیوانے کو دیوانہ

کیا تم نے کہا دل سے کیا دل نے کہا ہم سے
بیٹھو تو سنائیں ہم اک روز یہ افسانہ

غصے میں جو دی گالی منہ چوم لیا میں نے
ظالم نے کہا یہ کیا میں نے کہا جرمانہ

مطرب سے یہ کہتا تھا حشرؔ اپنی غزل سن کر
ہے میری جوانی کا بھولا ہوا افسانہ

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشبہار آئی چمن میں دشت میں دیوانہ آتا ہے
اگلی پیشکشجو ہو سکتا ہے اس سے وہ کسی سے ہو نہیں سکتاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

لہجہ - اردو گاہ - ربط

باغباں نے یہ انوکھا ستم ایجاد کیا

پنڈت برج نرائن چکبستؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
چھین کر دل لیے جاتے ہو یہ کیا کرتے ہو

چھین کر دل لیے جاتے ہو یہ کیا کرتے ہو

بیخودؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
عجب زمانے کی گردشیں ہیں خدا ہی بس یاد آ رہا ہے

عجب زمانے کی گردشیں ہیں خدا ہی بس یاد آ رہا ہے

حفیظؔ جونپوری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے

مرزا غالبؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

ناصرؔ کیا کہتا پھرتا ہے کچھ نہ سنو تو بہتر ہے

ناصرؔ کاظمی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔