مجھے ایک دیہاتی نے سمجھایا کہ ماں کیا ہے۔
ماں جی بیمار تھیں اور میں بیٹھا ان کے پاؤں داب رہا تھا۔ دیہات سے ایک رشتہ دار حال پوچھنے آئے۔ مجھے دیکھ کر کہنے لگے، "شاباش۔ خیال رکھا کرو۔ آج کل نبی نہیں آتے۔ آج کل (ماں جی کی طرف اشارہ کر کے) یہی ہوتے ہیں۔”