اِسم مُؤنّث
خضاب۔ بالوں کے رنگنے کا رنگ۔ مانڈے۔ اہار۔ کانجی کلف جو دھوبی لوگ چاولوں یا میدے کا پکا کر کپڑوں کو کرارا اور صاف بنانے کے واسطے دیتے ہیں۔ عیب ۔ کلنک۔ داغ۔
اِسمِ مُذکّر
وید کے چھے انگوں میں کا ایک انگ۔ وید کی ایک فصل کا نام ۔ برہما کا ایک دن رات جو انسان کے ۴۳۲۰۰۰۰۰۰۰۰ برس یعنی چار جگ کے برابر ہوتا ہے۔ قیامت۔ پرلو۔ خطرہ۔ اندیشہ۔ شبہ۔ مطلب۔ مراد۔ مقصود۔ نیاے شاستر۔ منطق کی کتاب۔ گریمر۔