اِسمِ مُذکّر
سانپ کا دل جس کی نسبت عوام کا خیال ہے کہ وہ چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا ہے اور جس کے ہاتھ لگتا ہے اُسے بادشاہ بنا دیتا ہے۔ بلکہ تمام آفات، ضرر و نقصان وغیرہ سے بچا ددیتا ہےمشہور ہے کہ جب سانپ خوش ہوتا ہے تو رات کے وقت اُسے مُنہ سے نکال کر جنگل میں رکھتا اور کوسوں اس کی روشنی میں سیر کرتا پھرتا ہے۔ غرض یہ سب کہانیاں ہیں۔