اِسمِ مُذکّر
ابرِ مُردہ۔ اصل میں ایک قِسم کا جانور ہے جو سمندر میں ہوتا ہے اُس کی کھال پانی کو جذب کر لیتی ہے۔(اسفنج دراصل ایک آبی جانور کا خول ہے جو ہمیشہ سمندر کی تہ میں رہتا ہے۔ اور اکثر ساحل کے فرم حصّہ میں پایا جاتا ہے۔ اس کا گوشت نہایت ملائم ہوتا ہے جس میں ہزاروں چھوٹے بڑے سوراخ ہوتے ہیں۔ اس جانور مین سمندر کے پانی کے ذریعے خوراک پُہنچتی ہے اس جانور میں ہر وقت پانی موجود رہتا ہے اس کے بیرونی سوراخ جو اندرونی سوراخوں سے منطبق رہتے ہیں پانی کو اندر کے حصہ میں لے جاتے ہیں جہاں صانع قُدرت نے پانی کے دوران کا ایک خاص انتظام کر رکھا ہے۔ اندرونی حصہ بُہت سے بال اور روئیں پمیشہ مُتحرک رہتے ہیں وہ پان پر اس طرح تھپیڑا مارتے ہیں کہ باہر سے اندر جانے والے پانی کو روک دیتے ہیں۔ یہ پانی ایک بڑے سوراخ کے ذریعہ سے باہر نِکل جاتا ہے)۔ امریکہ کے مُختلف سمندروں میں بھی یہ جانور پیدا ہوتا ہے مگر اس جگہ کا اسفنج نہایت سخت ہوتا ہے اور گھڑوں یا گاڑیوں کے صاف کرنے مین مدد دیتا ہے۔۔۔
اسفنج
معنیٰ / مطلب / مفہوم
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ
اردو کی پہلی باقاعدہ اور مشہور ترین لغت۔
تبصرہ کیجیے
اظہارِ خیال
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ کا سادہ، مختصر اور جامع برقی نسخہ۔ 45000 سے زائد الفاظ و تراکیب کے مستند معانی تلاش کی سہولت کے ساتھ!