اِسمِ مُذکّر
یہ شخص اسپِین کا باشنّدہ اور اُن عربوں کی نسل سے ہے جِنہوں نے مُدت دراز تک ہسپانیہ پر فتح کا ڈنکا بجایا۔ ۔ یہ حکیم مُختلف مُعزّز عُہدوں پر بھی فائز رہا جِس کا اخیر عہدہ چِیف جسٹس تھا ۔ مراکو میں یہ عُہدہ پایا تھا ۔ اور وہیں اس حکومت سے کِنارہ کر کے خانہ نشین ہو گیا ۔ اِس فخرِ اِسلام حکیم کو اُس کے آزادانہ خیالات کے سبب عوام کالانعام ملحد گمان کرنے لگے تھے۔ زمانۂ حال کی طرح اُس وقت بھی کُفر کا فتوٰی ایسے لوگوں کے حق میں معمولی بات تھی۔ یہ شخص ارسطا طالیس کی تصانِیف کا ازحد معتقد تھا ۔ اور اس نے مُعلم اوّل کی تصانِیف کی اس قدر شرحیں لِکھیں کہ شارح اور ارسطُو مشہور ہو گیا۔۔
ابن رشید
معنیٰ / مطلب / مفہوم
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ
اردو کی پہلی باقاعدہ اور مشہور ترین لغت۔
تبصرہ کیجیے
اظہارِ خیال
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ کا سادہ، مختصر اور جامع برقی نسخہ۔ 45000 سے زائد الفاظ و تراکیب کے مستند معانی تلاش کی سہولت کے ساتھ!