اِسمِ مُذکّر
۔(جو لوگ اس کا مادہ اَدمَت قرار دیتے ہیں وہ تو اس کے معنی گندم گون اور رہنما کے لیتے ہیں اور کہتے ہیں چونکہ آدم کا رنگ گندمی تھا اور نیز وہ ہمارے پیشوا تھے اس لحاظ سے یہ نام رکھ دیا گیا اور جو لوگ اس کا مادہ ادیم ٹھراتے ہیں اُن کا بیان ہے کہ حضرت ادیم زمین سے بنائے گئے تھے اس لیے آدم کہلائے بعضوں کی رائے ہے کہ گندم کے باعث سے وہ جنت سے نِکلے تھے اس سبب سے آدم کے نام سے مُوسوم ہوئے۔)۔۔بھورا۔ مٹیالا۔ گندمی۔ گندم گون۔ گہیوں نواں۔۔ پہلا آدمی۔ ابوالبشر۔ سب آدمیوں کا باپ۔ پہلا آدمی جس سے انسان کی نسل چلی۔ باوا آدم۔۔ آدمی ۔ آدم کی والاد۔ انسان۔ مانس۔ منش۔ منکھ۔۔ سمجھدار۔ عقلمند۔ عقیل۔ فہیم۔ تمیزدار۔ اشرف المخلوقات۔۔
آدم
معنیٰ / مطلب / مفہوم
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ
اردو کی پہلی باقاعدہ اور مشہور ترین لغت۔
تبصرہ کیجیے
اظہارِ خیال
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ کا سادہ، مختصر اور جامع برقی نسخہ۔ 45000 سے زائد الفاظ و تراکیب کے مستند معانی تلاش کی سہولت کے ساتھ!