تین حرفی کلمہ کو کہتے ہیں۔ مثلاً غرض، شمع، سال، درد، وفا، وضو، کلی وغیرہ۔
اس کی دو قسمیں ہیں۔ وتدِ مجموع اور وتدِ مفروق۔ وتدِ مجموع وہ ہے جس میں پہلے دو حروف متحرک ہوں اور تیسرا ساکن ہو۔ وتدِ مفروق وہ ہے جس میں پہلا حرف متحرک اور دوسرا اور تیسرا ساکن ہوں۔
وتدِ مجموع کو وتدِ مقرون بھی کہتے ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے وتدِ مجموع اور وتدِ مفروق۔