منزلِ عشق تک نہ چاہ نہ راہ
چل مگر کارساز ہے اللہ
وہ پڑے ہیں لغت دھرے کے دھرے
کر گئی کام بے زبانئِ آہ
اہلِ دل زلزلوں کی زد میں جیے
تمھیں لرزا گئی فقط افواہ
نہ ہوا چین لمحہ بھر کو نصیب
دل ہے دنیا میں نعمتِ ناگاہ
پردے میں تھی ضمیرِ فن کی موت
نہ کوئی حادثہ نہ کوئی گواہ
کر تو جائیں گے زندگی راحیلؔ
دل کے تیور مگر خدا کی پناہ