ذم کے پہلو کو حرفِ آخر نہ سمجھ
مومن ہے تو شاعروں کو کافر نہ سمجھ
قرآن کا مدعا فقط اتنا ہے٭
شاعر کو نبی نبی کو شاعر نہ سمجھ
٭ قرآنِ مجید کی ان آیات کی جانب اشارہ ہے:
وَالشُّعَـرَآءُ يَتَّبِعُهُـمُ الْغَاوُوْنَ اَلَمْ تَـرَ اَنَّـهُـمْ فِىْ كُلِّ وَادٍ يَّهِيْمُوْنَ وَاَنَّـهُـمْ يَقُوْلُوْنَ مَا لَا يَفْعَلُوْنَ
(سورۃ الشعراء: 224 – 226)
اور شاعروں کی پیروی تو گمراہ ہی کرتے ہیں۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر میدان میں بھٹکتے پھرتے ہیں۔ اور جو وہ کہتے ہیں کرتے نہیں۔