Skip to content

کیفیت نامہ

4 نومبر 2022ء

16:17

پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے کم از کم عمر 18 سال ہے۔ یہ ریاستِ پاکستان کا قانون ہے۔

ریاست کچھ تعلیمی ادارے بھی چلاتی ہے۔ تقریباً ہر سرکاری سکول میں طلبہ کی موٹر سائیکلوں کے لیے جگہ مختص کی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اداروں میں پڑھنے والے بچوں کی عمر الا ماشاءاللہ سولہ سترہ برس سے زیادہ نہیں ہوتی۔

میں کچھ دن سے سوچ رہا ہوں کہ ریاست آخر چاہتی کیا ہے؟ بچے موٹر سائیکل چلائیں یا نہ چلائیں؟

طلبہ قانون کی دھجیاں اڑا کر سکول پہنچتے ہیں۔ ریاست انھیں تعلیم سے پہلے پارکنگ فراہم کرتی ہے۔ پھر سرکاری استاد انھیں مفید شہری وغیرہ بنانے کے لیے اچھی اچھی باتیں پڑھاتے ہیں۔ بچے دوبارہ موٹر سائیکل اٹھاتے ہیں اور ایک پہیے پر چلاتے ہوئے ہوا ہو جاتے ہیں۔ انھیں عام طور پر ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی نہیں روکتے۔ ہاں، جب یہ میری آپ کی عمر کو پہنچ جائیں تو کبھی کبھی لائسنس نہ ہونے پر ان کا چالان ہو جاتا ہے۔ خیر، وہ تو ہونے پر بھی ہو جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کچھ سمجھ پائے ہیں کہ ریاست دراصل چاہتی کیا ہے؟

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب۔

Prevپچھلا کیفیت نامہ
اگلا کیفیت نامہNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

کیفیات

چھوٹی چھوٹی باتیں۔ جذبات، کیفیات، احساسات اور خیالات۔ سماجی واسطوں پر دیے جانے والے سٹیٹس (status) کی طرح!

آپ کے لیے

مذہب بیزار لوگوں کا شیوہ ہے کہ سوال کو حریت کی علامت سمجھتے ہیں۔ اینڈے بینڈے سوال داغنے کو بھی خاموشی پر ترجیح دیتے ہیں۔ مذہبی لوگوں کا یہی رویہ اعتراض کے ساتھ ہے۔ یعنی دوسروں پر اعتراض کرنے کو دینداری کی انتہا خیال کرتے ہیں۔ کسی کے الفاظ گستاخانہ، کسی کے رویے ملحدانہ، کسی کا لباس کافرانہ، کسی کی صورت مشرکانہ۔ اسلام سے خارج کر کے اپنے تئیں امیرِ شریعت بن بیٹھتے ہیں۔

ہمارے لوگ احترام کی راہ سے ایک دوسرے کو قبلہ و کعبہ کہہ کر پکارتے آئے ہیں۔ آج تک کہتے ہیں۔ لیکن جس رفتار سے پارسائی پھیل رہی ہے، معلوم ہوتا ہے کہ جلد یہ خطاب بھی کعبۃ اللہ کی توہین قرار پا جائے گا۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 11 جنوری 2022ء
  • ربط
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔