بینگن مجھے کچھ خاص پسند نہیں۔ اگر آپ کو اچھے لگتے ہیں تو معافی چاہتا ہوں مگر مجھے ان کی مہک بڑی عجیب محسوس ہوتی ہے۔ جب بھی کھاتا ہوں لگتا ہے کہ بارود کھا رہا ہوں۔ دیر تک منہ میں ذائقہ رہتا ہے اور بات کرتے ہوئے بھی دل کانپتا ہے کہ پٹاخا ہی نہ بج جائے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ سالم بینگن غور سے دیکھنے پر ہو بہو دستی بم معلوم ہوتا ہے؟
سراغِ یار میپرسم بہر کس میرسم اما
بخود آہستہ میگویم خدایا بیخبر باشد- وحید قزوینی
جس تک پہنچتا ہوں اس سے محبوب کا پتا پوچھتا ہوں۔ لیکن خود سے چپکے چپکے کہتا ہوں کہ اللہ، اسے پتا نہ ہو۔
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 30 مئی 2022 ء
- ربط