حق تو یہ ہے کہ اچھے شاعروں کو برداشت کرنا بھی آسان کام نہیں ہوتا۔ برے شاعر تو پھر برے ہیں!
کہتے ہیں کہ نیوٹن نے اپنی بلی کی آمد و رفت کے لیے کمرے کے دروازے میں سوراخ کروا دیا تھا تاکہ تجربات کے دوران میں لاڈلی کی خاطر بار بار اٹھنا نہ پڑے۔ کچھ عرصے کے بعد معلوم ہوا کہ بلی ماں بن گئی ہے تو اس نے بلونگڑوں کے لیے بھی ایک چھوٹا سا سوراخ کھدوا دیا۔
عظیم سائنسدان یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا کہ وہ سب کے سب بڑے سوراخ میں سے گزر رہے تھے۔
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 12 فروری 2022ء
- ربط