انگریزی تنقید غیر شاعر کو شاعر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ اور اردو تنقید شاعر کو غیر شاعر بنانے کی!
مذمت کا لفظ ذم سے نکلا ہے۔ اس کے معانی ہیں برائی، عیب، توہین۔ مذمت کرنے کا مطلب ہے کسی کو برا بھلا کہنا، عیب نکالنا، ملامت کرنا۔
ہمارے ہاں ایک عجیب محاورہ رائج ہو گیا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ میں فلاں کام یا شخص کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ میں فلاں کو گالی دیتا ہوں۔ اے اللہ کے ولی، گالی دینی ہے تو منہ کھول کے دو۔ یہ کیا بات ہوئی کہ میں گالی دیتا ہوں؟ یا یوں سمجھیے کہ سپاہی چور کو پکڑنے کی بجائے یہ کہتا ہوا تھانے چلا جائے کہ میں چور کو پکڑتا ہوں۔ لاحول ولا قوۃ۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر مذمت کرنے کو بہت دل چاہ رہا ہو تو کر لینی چاہیے۔ یہ کہہ کر عقل کو جوتا نہیں مارنا چاہیے کہ میں مذمت کرتا ہوں۔
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 14 مارچ 2022ء
- ربط