انسان کو اپنا اختیار تب معلوم ہوتا ہے جب وہ اپنے اندر جھانکتا ہے۔اور بےاختیاری تب معلوم ہوتی ہے جب باہر دیکھتا ہے۔
لوگوں کو مستقبل کے بارے میں طرح طرح کے اندیشے ستاتے ہیں۔ جنگ نہ چھڑ جائے۔ وبا نہ پھیل جائے۔ قحط نہ پڑ جائے۔ مہنگائی نہ بڑھ جائے۔ روبوٹ انسانوں پر غالب نہ آ جائیں۔ وغیرہ وغیرہ۔ مجھے صرف ایک بے تکا سا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ کہیں خدا نخواستہ انسان اتنی ترقی نہ کر جائے کہ دیہات ختم ہو جائیں!
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 6 مارچ 2022ء
- ربط