مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نظم و نثر

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

کیفیت نامہ

30 مئی 2022ء

20:24

یوٹیوب پر چینل خریدنے اور بیچنے کا چلن عام ہے۔ سمجھ دار لوگ تو لہجہ جیسا چینل خریدنے کی خواہش نہیں کر سکتے مگر آخر دنیا میں بھولے بھالے بھی پائے جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک آدمی نے بولی لگائی تو ہم نے کہا، "خرید کر کیا کریں گے آپ؟ ویسے چلا سکیں گے جیسے ہم چلا رہے ہیں؟ کیا لگتا ہے آپ کو کہ صرف لہجہ نام ہونے کی وجہ سے لوگ آپ کی وڈیوز میں دلچسپی لیتے رہیں گے؟”

بھولے آدمی کی سمجھ میں بات آ گئی۔

یہی حال ڈاڑھی، ٹوپی، نماز، روزہ وغیرہ کا ہے۔ بہت سے لوگ خیال کرتے ہیں کہ پارسائی کے یہ لوازمات پورے کر کے وہ جو چاہے کرتے پھریں، دین دار کہلائیں گے۔ یہ نہیں جانتے کہ نماز پڑھ کر جھوٹ بولنے سے جھوٹ پر اعتبار نہیں آتا۔ نماز کا اعتبار اٹھ جاتا ہے۔ ڈاڑھی رکھ کر ظلم کرنے سے ظلم عدل نہیں ہو جاتا۔ ڈاڑھی ظلم کی علامت بن جاتی ہے۔

جاننا چاہیے کہ دین پر کسی اعتراض کی وجہ خود دین نہیں۔ ہر انگلی دین داروں کی وجہ سے اٹھائی جاتی ہے۔ اور وہ ایسے فرض شناس ہیں کہ اسے کاٹ ڈالنے کو دین کی حفاظت سمجھتے ہیں۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب۔

Prevپچھلا کیفیت نامہ
اگلا کیفیت نامہNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

کیفیات

چھوٹی چھوٹی باتیں۔ جذبات، کیفیات، احساسات اور خیالات۔ سماجی واسطوں پر دیے جانے والے سٹیٹس (status) کی طرح!

آپ کے لیے

میں ایک مخبوط الحواس آدمی ہوں۔ سال پلٹے تو چھ ماہ حافظے کو اس افتاد سے سنبھلنے میں لگ جاتے ہیں۔ جب تک عادی ہوتا ہوں پھر نیا سال آن دھمکتا ہے۔ پاکستان کے یومِ آزادی، والد کے یومِ وفات اور اپنے یومِ ولادت کے سوا ہر تاریخ مورخین کے ایمان پہ چھوڑ رکھی ہے۔ یہ تین بھی یاد نہ دلائے جائیں تو گزرنے کے بعد یا پہلے شدت سے یاد آتے ہیں۔

کل فیضؔ کی برسی تھی۔ پہلے کہیں اقبالؔ کی سالگرہ گزری ہے۔ لوگ ایسے مواقع کا اہتمام٭ چاہتے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جس سال والد کی برسی اور اپنی سالگرہ یاد رہی اس سال دیگر ارواح کو بھی ہرگز ایصالِ ثواب سے محروم نہیں کروں گا۔

٭ لہجہ کی پیشکشوں کے تناظر میں۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 21 نومبر 2020ء
  • ربط
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔