حسنِ ظن کا یہ عالم ہے کہ اچھی اردو بولنے والے کو پاکستانی ہندوستانی سمجھتے ہیں اور ہندوستانی پاکستانی!
انسان کی اکثر تخلیقات انسان سے بہتر ہیں۔ مگر زیور جیسی خوبصورت، اوزار جیسی مضبوط، ہتھیار جیسی طاقت ور، اینٹ جیسی دیر پا، کھیتی جیسی مفید، شراب جیسی نشاط انگیز، نشتر جیسی زندگی بخش، بستر جیسی محفوظ، برج جیسی قد آور، قلعے جیسی عظیم، بجلی جیسی تیز رفتار اور مشین جیسی مستعد ایجادات کے باوجود اس کی تقدیر وہی ہے جو تھی۔ مصنوعی ذہانت کیا کر لے گی؟
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 3 اکتوبر 2023ء
- ربط