Skip to content

کیفیت نامہ

30 اپریل 2022ء

19:43

جس کسی کو قریب سے دیکھنے کا اتفاق ہوا اسے زندگی میں کسی نہ کسی پہلو سے سخت مجبور پایا ہے۔ کچھ نہ کچھ ضرور ایسا ہے کہ وہ اس کے لیے جس قدر محنت کرتا ہے، تدبیریں لڑاتا ہے، دعائیں اور دوائیں کرتا ہے، سب اکارت جاتا ہے۔ قدرت اس کے ہر حیلے کا توڑ کر کے اسے ایسے بےبس کر دیتی ہے جیسے کسی سورما کی مٹھی میں کوئی چوزہ ہوتا ہے۔

لیکن تعجب ہے کہ پھر بھی ہم کسی اور کو بےبس پاتے ہیں تو بڑی دیدہ دلیری اور دریدہ دہنی سے کہتے ہیں کہ محنت کرو۔ زور لگاؤ۔ ذہن لڑاؤ۔ کوشش کرو۔ کہتے بھی کہاں ہیں، باقاعدہ دق کرتے ہیں۔ برا بھلا کہتے ہیں۔ الزام لگاتے ہیں۔ اذیت دیتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ کوئی شخص اولاد سے، صحت سے، رزق سے، عزت سے، عقل سے، عادت سے، کسی شے سے مجبور ہو تو اس غریب پر جبر کرنا گویا زنجیر سے بندھے ہوئے آدمی کو مارنا ہے کہ وہ چلتا پھرتا کیوں نہیں۔ ایسے وقت میں ہمیں اپنے حال پر نگاہ کرنی چاہیے، عبرت پکڑنی چاہیے اور خدا سے مغفرت کا طالب ہونا چاہیے۔ مجبور کو مجبور پر ظلم کرنا زیبا نہیں اگر وہ شعور رکھتا ہو۔ بےشک اختیار اور قدرت سب خدا ہی کو ہے۔ ہم کچھ بھی طاقت نہیں رکھتے مگر وہ جو وہ ہمیں بخش دے۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب۔

Prevپچھلا کیفیت نامہ
اگلا کیفیت نامہNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

کیفیات

چھوٹی چھوٹی باتیں۔ جذبات، کیفیات، احساسات اور خیالات۔ سماجی واسطوں پر دیے جانے والے سٹیٹس (status) کی طرح!

آپ کے لیے

میں نے دیکھا ہے کہ اکثر گناہ اگر آپ کے اندر نہ پائے جائیں تو آپ کو دوسروں میں بھی نظر نہیں آتے۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 27 مئی 2021ء
  • ربط
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Cleantalk Pixel