ہم سب کی زندگی میں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ کچھ دے دیں تو ہم نہال ہو جاتے ہیں اور چھین لیں تو شکوہ نہیں کر پاتے۔ پھر کیسی حیرت کی بات ہے کہ خدا دیتا ہے تو ہم شکر نہیں کرتے اور لے لیتا ہے تو صبر نہیں کرتے۔ حالانکہ وہ ان لوگوں سے کہیں زیادہ دانا، مہربان اور زور آور ہے۔
مجھے ایک دیہاتی نے سمجھایا کہ ماں کیا ہے۔
ماں جی بیمار تھیں اور میں بیٹھا ان کے پاؤں داب رہا تھا۔ دیہات سے ایک رشتہ دار حال پوچھنے آئے۔ مجھے دیکھ کر کہنے لگے، "شاباش۔ خیال رکھا کرو۔ آج کل نبی نہیں آتے۔ آج کل (ماں جی کی طرف اشارہ کر کے) یہی ہوتے ہیں۔"
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 9 مئی 2021ء
- ربط