مطالعہ اچھی چیز ہے۔ مگر اچھی چیزوں کا!
ایک بچہ گلی میں گالیاں بک رہا تھا۔ ہمارے ایک دوست نے نہایت شفقت سے سمجھایا کہ بیٹا، گالیاں نہیں دیتے۔ اس نے ایک گاڑھا قصیدہ ان کی شان میں بھی پڑھ دیا۔ اب جو اس مردِ خلیق نے مرصع، مسجع اور مقفیٰ پھکڑ باندھنے شروع کیے ہیں تو بچہ میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔ بلکہ ہم بھی بھاگ گئے۔ فائدہ البتہ یہ ہوا کہ اب وہ اشعار بھی وجد میں لے آتے ہیں جن میں ناصح یا واعظ کا ذکر ہو۔
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 28 جولائی 2021ء
- ربط